سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ، اداکار بال بال بچ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے قاتلانہ حملے سے بال بال بچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک گروہ بالکل تیار تھا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور سلمان خان قاتلانہ حملے سے بچ نکلے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شارپ شوٹر کے ذریعے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی جس میں سلمان خان بچ گئے۔لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر کو ہاکی کی کیسنگ میں چھپایا ہوا چھوٹے بور کا ہتھیار بھیجا تھا اور لارنس بشنوئی نے شارپ شوٹر کو سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ان کی رہائشگاہ کے باہر کھڑا کیا تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے اطراف کی ریکی کی تھی، ریکی کے دوران شوٹر نے معلومات حاصل کیں کہ سلمان خان جب صبح سائیکل چلانے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہیں تو اُن کے ساتھ سکیورٹی گارڈز نہیں ہوتے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جس دن سلمان خان کو قتل کیے جانے کے لیے شوٹرز گھر کے باہر پہنچے اس دن سلمان خان کے ساتھ ممبئی پولیس کا ایک دستہ موجود تھا اور سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی عوامی تقریب بھی جاری تھی۔اداکار کے گھر کے باہر اس ہجوم اور شور و غل نے شارپ شوٹر کو ساتھیوں سمیت واپس جانے پر مجبور کر دیا تاہم رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بھارتی حکام کو سلمان خان کے قتل کی معلومات کس طرح سے ملیں۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر