موت سے قبل عامر لیاقت کی متھیرا سے چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی موت سے قبل میزبان متھیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل ہورہی ہے۔متھیرا نے عامر لیاقت کے ساتھ چیٹ میں ہونے والی گفتگو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔متھیرا سے ہونے والی گفتگو میں عامر لیاقت ان سے ملاقات کا کہہ رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔عامر لیاقت کی بات پر متھیرا نے کہا کہ ’سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے جس پر عامر لیاقت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں ہم جلد ملیں گے۔متھیرا نے اپنی اسٹوری میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے، میں ایک انٹرویو کے لیے ان سے بات کر رہی تھی اور وہ ناقدین کی وجہ سے اداس تھے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ عامر لیاقت نے مجھ سے انٹرویو سے متعلق بات کی تھی کیوں کہ لوگوں نے عامر لیاقت حسین کا اس وقت مذاق اڑایا جب انہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی، ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کیں اور مشکل وقت میں عامر لیاقت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا لیکن سب نے ان کا مذاق اڑایا، غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں لیکن اس طرح کسی کو موت کے منہ میں نہ ڈالیں’۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر