اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ، طوبیٰ انور نے بھی پوسٹ شیئر کر کے خاموشی توڑ دی۔اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے سابق شوہر، عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔طوبیٰ انور کا لکھنا ہے کہ ’اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کریں۔‘عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کا بیانعامر لیاقت حسین سے علیحدگی کے لیے خلع کا دعویٰ کرنے والی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اب دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے ان کی صلح کی بات ہوچکی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجاؤ میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے، جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ پالیں گے۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی دانیہ ملک سے کی تھی، لیکن 3 ماہ بعد ہی دانیہ ملک نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے گشتہ روز ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ’میرے سابق شوہر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کے دونوں وارثین احمد عامر اور دعائے عامر نے اِن کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کر دیا ہے۔‘
عامر لیاقت کا انتقال، طوبیٰ انور نے خاموشی توڑ دی



