عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو منکی پاکس پی سی آر ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 300 ٹیسٹ کٹس آج محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردی گئی ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے حکام نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے حاصل کٹس کراچی کے 3 اسپتالوں کو دیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال کو 100 منکی پاکس ٹیسٹ کٹس دے رہے ہیں جبکہ سول اسپتال کراچی اور ڈاؤ اوجھا اسپتال کو بھی 100،100 ٹیسٹ کٹس دے رہے ہیں۔وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔عالمی ادارہ صحت نے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو بھی منکی پاکس ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر