ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے خلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر فوجداری کیس میں حکم امتناع جاری کر تے ہوئے اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ پیکا ایکٹ کےسیکشن 20 کو فوجداری بنانا آیا آئین کے آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہے ؟سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سول مقدمہ جاری رہے گا، تاہم سپریم کورٹ نے عدالت کی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر تے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر