جب جانی ڈیپ نے شہزادہ چارلس اور ڈچز کمیلا پارکر کا مذاق اڑایا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف امریکی گلوکار جانی ڈیپ کی اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں کامیابی کا فیصلہ اتفاقاََ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے ساتھ سامنے آیا۔اس موقع پر جہاں برطانیہ میں بادشاہت کے حامیوں نے ملکہ برطانیہ کے دورِ حکومت کے کامیاب 70 سال مکمل ہونے پر جشن منایا وہیں جانی ڈیپ کے لاکھوں مداحوں نے ہتک عزت کے مقدمے میں اداکار کی جیت پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔جشن کے اس سماں کے دوران جانی ڈیپ کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آئی، جس میں وہ شہزادہ چارلس کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس وائرل ویڈیو کے مطابق، جانی ڈیپ کی شہزادہ چارلس سے ملاقات 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فائنڈنگ نیورلینڈ‘ کے پریمیئر کے دوران ہوئی تھی۔اداکار نے شہزادہ چارلس سے ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ’ میں اس ملاقات کے دوران سر (Sir) نام کا عنصر ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ’جب ان سے میں نے ہاتھ ملایا تو اس دوران شہزادہ چارلس نے جو کہا وہ مجھے سمجھ نہیں آیا۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے نہیں لگتا کہ شہزادہ چارلس کو وہ سب سمجھ آیا جو کہ میں نے ان سے کہا۔‘اُنہوں نے کہا کہ’ یہ ملاقات کوئی معنی خیز نہیں تھی۔‘جانی ڈیپ نے ڈچز کمیلا پارکر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ڈچز نے ملاقات کے دوران جو کچھ کہا وہ بظاہر مجھے اچھا لگا۔‘

 



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر