پیٹرول مہنگا، اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادیاں نہیں کرسکتے: درِفشاں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ درِفشاں نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادی نہیں کرسکتے۔سوشل میڈیا پر درِفشاں کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مردوں کی چار شادیوں سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔درِفشاں نے کہا کہ ’میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اُسے اچھے سے نبھائیں، وہ پہلے کے زمانے تھے، جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’آج کل کے مردوں کی سوچ بھی یہی ہے کہ عورت کو سنبھالنا بہت مشکل ہے، تو وہ کس طرح چار شادیاں کر سکتے ہیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مہنگائی اتنی زیادہ بڑھ گئی اور پیٹرول 200 سے اوپر چلا گیا ہے، ایسے میں مرد دوسری شادی نہیں کرسکتا۔‘ درِفشاں کی ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد اُن سے متفق نظر آرہی ہے۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر