خون کے ٹیسٹ سے پتہ چل سکتا ہے کہ انسان تنہائی کا شکار ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کسی بھی انسان کے خون کے ٹیسٹ سے پتہ چل سکتا ہے کہ وہ تنہائی کا شکار ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جاپانی محققین کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان کے خون میں پائے جانے والے مرکبات کا باغور جائزہ لینے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ تنہائی کا شکار ہے یا نہیں۔محقیقین نے اس تحقیق کے لیے 83 افراد کے خون کے نمونوں کا باغور جائزہ لیا، اس دوران سائنسدانوں کو تنہائی کا شکار افراد کے خون میں کچھ خاص مرکبات ملے۔ اس تحقیق کا حصّہ بننے والے ایسے افراد جو کہ تنہائی کا شکار تھے، ان کے خون کے نمونوں میں ایکل کرنیٹن کی بہت زیادہ تعداد پائی گئی جو کہ دل کی بیماریوں کی وجہ بننے والی چربی ہے۔ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد اپنی کارکردگی کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟اس کے علاوہ، ان افراد کے خون میں افسردگی سے وابستہ مرکبات، جیسے بلیروبن اور ارجنائن، بھی دیکھے گئے۔یہ تحقیق’جرنل ڈائیلاگس ان کلینیکل نیورو سائنس‘ میں شائع ہوئی ہے۔اس حوالے سے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ تحقیق پہلا قدم ہے، جس کے ذریعے وہ تنہائی کی حیاتیاتی جڑوں کو سمجھ سکیں گے۔

 

 



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر