سیریز ’مس مارول‘ میں پاکستانیوں کی نمائندگی مثبت ہوگی، مہوش حیات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سیریز ’مس مارول‘ میں پاکستانیوں کی نمائندگی مثبت ہوگی۔مہوش حیات نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ کے پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔اُنہوں نے پروموشنل ایونٹ میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’ یہ شو بہت زبردست ہے اور یہ ایسے وقت میں بنایا گیا ہے جب ہمارے لیے مختلف قسم کی ثقافتوں کو اسکرین پر دِکھانا بہت ضروری ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ’چونکہ بہت عرصے سے فلموں میں پاکستانیوں کو بہت منفی انداز میں دِکھایاجارہا ہے، میرے خیال سے یہ شو ہم پاکستانیوں کی مثبت انداز میں نمائندگی کرے گا۔‘مہوش حیات نے کہا کہ’ اس شو میں ہم دیکھ سکیں گے کہ ہم لوگ کس طرح سے دنیا کے باقی لوگوں جیسی ہی معمول کی زندگی گزارتے ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ہم لوگ اس سیریز کی کہانی اور اپنی زندگیوں میں بہت سی مماثلت بھی دیکھ سکیں گے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ میں بہت پُر امید ہوں کہ بہت سی لڑکیاں اس شو سے متاثر ہوں گی اور اس سیریز سے اُنہیں اپنے آپ پر اور اپنے خوابوں پر اعتماد کرنے کا پیغام ملے گا۔‘مہوش حیات نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب کے اندر ایک سُپر ہیرو موجود ہے، بس ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے‘۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر