ایک نئی دوا کے ٹرائل میں شامل کینسر کے تمام مریض حیران کن طور پر صحتیاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا میں تجرباتی دوا کے استعمال سے ایک کلینکل ٹرائل میں شامل کینسر کے تمام مریض صحتیاب ہوگئے، جسے ماہرین نے ناقابل یقین قرار دیا ہے۔ڈوسٹارلیماب نامی تجرباتی دوا کو بڑی آنت کے کینسر کے شکار ایک درجن مریضوں کو استعمال کرایا گیا تھا۔دوا کے استعمال سے کینسر کی رسولی ختم ہوگئی جبکہ ان مریضوں کو کسی قسم کے نمایاں مضر اثرات کا سامنا بھی نہیں ہوا۔ٹرائل میں شامل میموریل سلون کیٹرینگ کینسر سینٹر کے ڈاکٹر لوئس البرٹو نے بتایا ‘میرا ماننا ہے کہ کینسر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا جس میں ایک ٹرائل میں شامل تمام مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے’۔مگر دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں یا یہ دوا بڑی آنت کے مختلف اقسام کے کینسر کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوگی۔اس ٹرائل میں ریکٹم کینسر سے متاثر 12 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔کینسر کی یہ قسم کیموتھراپی اور ریڈی ایشن طریقہ علاج کے خلاف مزاحمت کرتی ہے جس کے باعث مریضوں کے متاثرہ حصے کو سرجری سے نکالنا پڑتا ہے جو زندگی بھر کے لیے مختلف مسائل کا باعث بنتا ہے۔اس نئی تحقیق کو شروع کرتے ہوئے ماہرین کا خیال تھا کہ ڈوسٹارلیماب سے رسولی کا حجم گھٹ جائے گا کیونکہ اس سے مدافعتی خلیات کی کینسر زدہ خلیات کو شناخت اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ٹرائل میں شامل مریضوں کو 6 ماہ تک ہر 3 ہفتے میں 500 ملی گرام دوا استعمال کرائی گئی۔محققین کا خیال تھا کہ اس نئے طریقہ علاج کے بعد بھی مریضوں کو کیموتھراپی، ریڈی ایشن تھراپی یا سرجری کی ضرورت ہوسکتی ہے۔مگر حیران کن طور پر دوا کے استعمال سے تمام مریضوں کا کینسر ختم ہوگیا۔تمام تر ٹیسٹوں میں رسولیوں کو دریافت نہیں کیا جاسکا اور ٹرائل کے ایک سال بعد بھی مریضوں کو مزید علاج کی ضرورت نہیں پڑی یا کینسر واپس لوٹ کر نہیں آیا۔اب اس ٹرائل کو 2 سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے مگر اب بھی کسی مریض کو علاج کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ نتائج بہت زیادہ اچھے ہیں مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ دوا کی افادیت کی مکمل جانچ پڑتال کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرائل کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں کینسر کی اس قسم کے علاج میں ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے۔اس ٹرائل کے نتائج طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے۔

 



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر