نومولود بچوں کی آنکھیں دیکھ کر یرقان شناخت کرنے والی ایپ

لندن(نیشنل ٹائمز): نومولود بچے اکثر یرقان کے شکار ہوتے ہیں تاہم اب ایک سادہ ایپ کی بدولت ان میں جگرکا یہ مرض آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ بچوں کی آنکھوں میں موجود غیرمعمولی زردی سے یرقان شناخت کرسکتی ہے۔ایپ اسمارٹ فون کیمرے کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ بچوں کی آنکھوں میں زردی دیکھ کر اس سے یرقان ہونے یہ نہ ہونے کا اندازہ لگاسکتی ہے۔جامعہ گھانا اور یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر neoSCB نامی ایپ بنائی ہے۔ اسے پہلے گھانا میں 300 اور پھر لندن میں 37 بچوں پرآزمایا گیاہے۔پیڈیاٹرکس نامی جرنل میں شائع ہونے والی رپورت میں کہا گیا ہے کہ آنکھ کی سفیدی کا ایک حصہ ’سکلیرا‘ اگر غیرمعمولی پیلا ہو تو یہ جونڈائس یا پیلیے کی علامت ہوسکتا ہے۔ اگرچہ اس میں بسا اوقات غلطیاں ہوجاتی ہیں تاہم ایپ میں ساری خامیاں دور کرکے اسے شناختی معاون بنایا گیا ہے۔جب ایپ کی بدولت 336 بچوں کا جائزہ لیا گیا تو روایتی انداز سے ان میں 79 بچے شدید یرقان کے شکار تھے تاہم ایپ نے بہت درستگی سے 74 بچوں کی آنکھیں دیکھ کر خطرے کی گھنٹیاں بجائیں اور کہا کہ وہ یرقان میں گرفتانومولود بچوں کی آنکھیں دیکھ کر یرقان شناخت کرنے والی ایپ
لندن(نیشنل ٹائمز): نومولود بچے اکثر یرقان کے شکار ہوتے ہیں تاہم اب ایک سادہ ایپ کی بدولت ان میں جگرکا یہ مرض آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ بچوں کی آنکھوں میں موجود غیرمعمولی زردی سے یرقان شناخت کرسکتی ہے۔ایپ اسمارٹ فون کیمرے کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ بچوں کی آنکھوں میں زردی دیکھ کر اس سے یرقان ہونے یہ نہ ہونے کا اندازہ لگاسکتی ہے۔جامعہ گھانا اور یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر neoSCB نامی ایپ بنائی ہے۔ اسے پہلے گھانا میں 300 اور پھر لندن میں 37 بچوں پرآزمایا گیاہے۔پیڈیاٹرکس نامی جرنل میں شائع ہونے والی رپورت میں کہا گیا ہے کہ آنکھ کی سفیدی کا ایک حصہ ’سکلیرا‘ اگر غیرمعمولی پیلا ہو تو یہ جونڈائس یا پیلیے کی علامت ہوسکتا ہے۔ اگرچہ اس میں بسا اوقات غلطیاں ہوجاتی ہیں تاہم ایپ میں ساری خامیاں دور کرکے اسے شناختی معاون بنایا گیا ہے۔جب ایپ کی بدولت 336 بچوں کا جائزہ لیا گیا تو روایتی انداز سے ان میں 79 بچے شدید یرقان کے شکار تھے تاہم ایپ نے بہت درستگی سے 74 بچوں کی آنکھیں دیکھ کر خطرے کی گھنٹیاں بجائیں اور کہا کہ وہ یرقان میں گرفتار ہے۔ایپ میں ڈجیٹل انداز میں ’ٹرانس کیوٹینیئس بائلوریوبنومیٹر‘ شامل کیا گیا ہے۔ جن جن بچوں میں اس نے یرقان بتایا بعد میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان میں واقعی مرض کی تشخیص ہوگئی۔ایپ کے روحِ رواں ڈاکٹر ٹیرنس لیونگ نے بتایا کہ ایپ کمرشل آلات کی طرح ہی قابلِ اعتبار ہے۔ neoSCB ایپ نومولود میں بہت تیزی سے یرقان تلاش کرسکتی ہے اور اس کی قیمت بھی دیگر مہنگے نظاموں سے دس گنا کم ہے۔یہ ایپ غریب اور دوردراز علاقوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوکر ہزاروں لاکھوں بچوں کی جان بچاسکتی ہے۔ یرقان میں بچوں کی آنکھوں میں پیلاہٹ بائلی ریوبن نامی مرکب کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کا افراط دماغ تک جاسکتا ہے، بچہ سماعت کھوسکتا ہے ، دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ر ہے۔ایپ میں ڈجیٹل انداز میں ’ٹرانس کیوٹینیئس بائلوریوبنومیٹر‘ شامل کیا گیا ہے۔ جن جن بچوں میں اس نے یرقان بتایا بعد میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان میں واقعی مرض کی تشخیص ہوگئی۔ایپ کے روحِ رواں ڈاکٹر ٹیرنس لیونگ نے بتایا کہ ایپ کمرشل آلات کی طرح ہی قابلِ اعتبار ہے۔ neoSCB ایپ نومولود میں بہت تیزی سے یرقان تلاش کرسکتی ہے اور اس کی قیمت بھی دیگر مہنگے نظاموں سے دس گنا کم ہے۔یہ ایپ غریب اور دوردراز علاقوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوکر ہزاروں لاکھوں بچوں کی جان بچاسکتی ہے۔ یرقان میں بچوں کی آنکھوں میں پیلاہٹ بائلی ریوبن نامی مرکب کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کا افراط دماغ تک جاسکتا ہے، بچہ سماعت کھوسکتا ہے ، دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر