سعودی شخص کی امبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیشکش کردی ہے۔امبر ہرڈ جوکہ ورجینیا میں ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب اپنے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔حال ہی میں ایک سعودی شخص نے اداکارہ کو ایک پیغام میں ان کے مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک وائس نوٹ وائرل ہورہا ہے، اس وائس نوٹ میں ایک آدمی کو عربی میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’ امبر، چونکہ تمام دروازے آپ پر بند ہو رہے ہیں، اس لیے آپ کے پاس اب میرے سوا کوئی نہیں جوکہ آپ کی دیکھ بھال کرے۔‘اس سعودی شخص نے مزید کہا کہ’میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں اور آپ سے بدتمیزی کرتے ہیں، اس لیے میں نے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘اس شخص نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’اللّٰہ ہم دونوں کو خوش رکھے۔ تم ایک نعمت ہو لیکن لوگوں کو قدر نہیں، میں آپ کے لیے اس بوڑھے آدمی سے بہتر ہوں۔‘خیال رہے کہ اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کی جانب سے لکھے گئے اس آرٹیکل کی وجہ سے کئی بڑے پراجیکٹس بشمول ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کو کھویا اور اُنہیں گھریلو تشدد کے الزامات کی وجہ سے مشہور جریدے’دی سن‘ نے ’وائف بیٹر‘ کا لقب بھی دیا۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر