سدھو موسے والا کے قتل کے بعد قاتلوں کی گاڑیوں میں فرار ہونیکی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(سن نیوز)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے قاتلوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دو سفید گاڑیوں کو سڑک پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو جواہر گاؤں کے نزدیک ہی جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح حملہ آور سدھو کو قتل کرنے کے بعد فرار ہورہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے حملہ آور گاڑیوں میں ہی موجود تھے، فوٹیج میں پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی گزرتی ہے اور پھر ایک اور سفید گاڑی کو اس جگہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ گینگسٹر لورنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گینگ نے ہی سدھو کو قتل کیا۔گینگسٹر لورنس بشنوئی نے کہا کہ وکی مڈوکھیرا اس کا بڑا بھائی تھا اور اس کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا۔یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

 



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر