دراز قد افراد میں دل کے امراض اور بلند فشار خون کے امکانات کم، ماہرین صحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لمبے قد والے افراد میں دل کے امراض اور بلند فشار خون کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن انہیں اعصابی امراض، جلد اور ہڈیوں کے انفیکشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایک امریکی میڈیکل سینٹر کی شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کسی شخص کا قد اُس میں متعدد امراض کے خطرے کے امکان کو کم یا زیادہ کرسکتا ہے۔محققین نے ایک صحت پروگرام میں موجود شہریوں کا ڈیٹا حاصل کیا جس میں 2 لاکھ سے زائد سفید فام جبکہ 50 ہزار سے زائد سیاہ فام افراد کی جینیاتی اور صحت سے متعلقہ معلومات شامل تھیں۔اس تحقیق میں ایک ہزار سے زائد امکانات اور خصوصیات پر غور کیا گیا، اسے ’قد اور مرض‘ کے درمیان تعلق ثابت کرنے کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی تحقیق قرار دیا جارہا ہے۔تحقیق سے حاصل شدہ نتائج نے ماضی میں ہونے والی نسبتاً چھوٹے پیمانے پر کی گئی ریسرچ اسٹڈیز کے نتائج کو درست قرار دیا۔لمبے قد والے افراد میں دل کی شریانوں اور بلند فشار خون کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن ان کے دل کے عضلات سکڑنے یا رگیں پھولنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق دراز قد افراد میں اعصابی امراض کا خطرہ بھی ہوتا ہے جبکہ جلد اور ہڈیوں میں انفیکشن کے مسائل بھی درپیش ہوسکتے ہیں جیسا کہ ٹانگ یا پاؤں میں السر۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر