اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سائنسدان پہلی بار یہ معاملہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ لوگ 70 برس کی عمر کے بعد اچانک کمزور کیوں ہوجاتے ہیں۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے ان مخفی خلیوں کا پتہ چلانے پر کام شروع کردیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے جینز میں ہونے والی تبدیلیوں کو دریافت کیا ہے، جس کے مطابق 70 برس کی عمر کے بعد خون بننے کے عمل میں ڈرامائی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے دوران خلیوں کے پروسس کی سطح کا جائزہ بھی لیا، جس سے پتہ چلا کہ کس طرح جینیاتی تبدیلیاں جو کہ خون کے اسٹم سیلز کے اندر پوری زندگی آہستگی کے ساتھ وقوع پذیر ہوتی ہیں اور وہی اس کمزوری کا اصل سبب ہے۔اس پیشرفت سے بوڑھے افراد کے علاج کے لیے نیا طریقہ کار ممکن ہوسکے گا۔جبکہ اس سلسلے میں ایک تھیوری اس بات پر زور دیتی ہے کہ سومیٹک میوٹیشنز خلیوں میں آہستہ آہستہ اس کی محفوظ صلاحیتوں میں کمی کا سبب بنتی ہے۔ واضح رہے کہ انسانوں میں سومیٹک میوٹیشن (حیاتیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی تبدیلیوں کا محرک سیل) میں پوری زندگی کے دوران جینیاتی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔
سائنسدان 70 برس کی عمر کے بعد اچانک کمزور ہوجانے کی وجوہات جاننے کیلئے کوشاں



