امبر ہرڈ 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا نہیں کر سکتی، وکیل

ورجینیا(نیشنل ٹائمز): ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ امبر ہرڈ کی وکیل ایلین بریڈی ہافٹ نے کہا ہے کہ امبر 10 ملین ڈالر سے زیادہ ہرجانہ ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے سابق شوہر ’پائریٹس آف دی کیریبین اسٹار‘ جونی ڈیپ سے ہتک عزت کیس کا مقدمہ ہارنے کے بعد امبر ہرڈ کی وکیل ایلین بریڈی ہافٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امبر اپنے سابق شوہر کو 10 ملین ڈالر سے زیادہ کا ہرجانہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔بدھ کے روز ورجینیا کی عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے امبر ہرڈ کو حکم دیا تھا کہ وہ سابق شوہر کو 10.35 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں گی جبکہ ڈیپ انہیں 2 ملین ڈالر ادا کریں گے۔تاہم اداکارہ کی وکیل نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مؤکلا 10 ملین ڈالر سے زیادہ کا ہرجانہ ہرگز ادا نہیں کر سکتیں اور انہوں نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ ورجینیا میں جاری ہائی پروفائل عدالتی کیس بدھ کو اس وقت ختم ہوا جب سات افراد پر مشتمل جیوری نے پایا کہ ڈیپ اور ہرڈ نے ایک دوسرے کو بدنام کیا ہے، لیکن امبر ہرڈ نے سابق شوہر پر جھوٹے الزامات عائد کیے جنہیں وہ ثابت نہیں کر سکیں جس کے بعد عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سُنایا تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر