اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کی جیت کی آڑ میں اداکارہ مشی خان نے ریحام خان پر طنزیہ وار کردیا۔گزشتہ روز ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں فتح ہوئی۔جانی ڈیپ کی کامیابی پر مشی خان نے ناصرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ریحام خان پر طنز بھی کیا۔مشی خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جانی ڈیپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’آخر کار میرے پسندیدہ جانی ڈیپ نے ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔‘اُنہوں نے ٹوئٹ میں اپنی غلطی کا احساس ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’معذرت کے ساتھ زبان پھسل گئی۔‘واضح رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق جانی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔



