بدن میں چربی نوٹ کرنے والا دستی اسکینر

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): فربہ مرد و زن اپنی بڑھتی ہوئی توند سے پریشان رہتے ہیں اور اب جیب میں سما جانے والا الٹراساؤنڈ اسکینر ان کے بدن میں چربی کی مقدار بتاتا ہے اور ساتھ ہی ایک ایپ چکنائی گھلانے طریقے اور ورزش بھی بتاتی رہتی ہے۔اسے حقیقی وقت میں تصویر کشی اور الٹرا ساؤنڈ کی مدد سے چربی نوٹ کرنے والا دنیا کا پہلا دستی (پورٹیبل) آلہ قرار دیا گیا ہے۔ اس وقت کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ ’انڈی گوگو‘ پر اس کی تشہیر جاری ہے۔ اسکینر کے نتائج براہِ راست اسمارٹ فون ایپ پر دیکھے جاسکتے ہیں اور یوں الگورتھم جسمانی چربی میں کمی یا اضافے کی خبر بھی دیتا رہتا ہے۔چاہتے ہیں تو مارووٹو زیڈ 1 سے بڑھ کر مددگارآلہ کوئی اور نہیں ہوسکتا ۔پیٹ اور اطراف کے چربی بھرے حصے پر آپ الٹراساؤنڈ جیل لگائیں اور آلے کو وہاں رکھ کر گھمائیں اور دو سیکنڈ میں چربی کی مقدار اسمارٹ فون پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اسے محفوظ رکھ کر آپ چربی کم کرنے کا موازنہ بھی کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ورزش سے چربی میں کمی کو براہِ راست دیکھ کر وزن کم کرنے کی مزید تحریک پیدا ہوتی ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ کمپنی آپ کو وزن کم کرنے اور چربی گھٹانے کے کئی آسان اور قابلِ عمل طریقے بھی بتاتی ہے جو ایپ پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر