ورلڈ ٹورازم انڈیکس میں پاکستان کی چھ درجہ بہتری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورزم ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان نے بڑی جست لگا کر پوزیشن بہتر کرلی۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فہرست میں پاکستان کی پوزیشن 6 درجے بہتر ہوگئی ہے۔اس فہرست میں ہر ملک کے سفری اور سیاحتی شعبے کے لیے طے کردہ پالیسیز کا جائزہ لے کر درجہ بندی کی جاتی ہے۔پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ عالمی فہرست میں پاکستان 89 سے 83 پوزیشن پر آگیا ہے۔انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس کے 2021 ایڈیشن میں 117 ممالک شامل ہیں۔انڈیکس ان عوامل اور پالیسیز کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے جو ہر ملک میں سفر اور سیاحت کی صنعت کو اس طرح ترقی کرنے میں مدد دیتے ہیں جوکہ مستحکم اور پائیدار ہو۔پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں چھ پوائنٹ کا اضافہ اہم پیشرفت ہے۔

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر