ماں کے دودھ پر پلے بچے دیگر کے مقابلے میں ذہین کیوں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)طویل عرصے سے یہ مانا جاتا ہے کہ ماں کا دودھ پینے سے بچوں کا IQ بڑھتا ہے لیکن نئی تحقیق نے اسے خیال کو کئی زاویوں سے ثابت کیا ہے۔2000 سے 2002 کے درمیان 7،800 نومولود بچوں کو 14 سال تک مطالعے کیلئے رجسٹر کیا گیا۔ 7،800 میں سے 23 فیصد وہ بچے تھے جو 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے تک ماں کے دودھ پر رہے۔تمام بچوں کا 11,7,5 اور 14 سال کی عمر میں مخصوص زبانی اور علمی امتحان لیا گیا جس میں پایا گیا کہ وہ جو بچے پیدائش کے بعد 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے تک ماں کے دودھ پر رہے، انہوں نے مشق میں اُن بچوں کے مقابلے میں زیادہ اسکور حاصل کیے جنہیں ماں کا دودھ نہیں پلایا گیا۔انگلینڈ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں مطالعے کی سرکردہ مصنف اور محقق، رینی پیریرا نے بتایا کہ وہ مائیں جو سماجی طور پر مضبوط پس منظر اور بہتر علمی صلاحیت کی حامل ہوتی ہیں، وہ اپنے بچوں کو زیادہ عرصے تک دودھ پلاتی ہیں جس سے اس بات کا بھی اشارہ ملتا ہے کہ ماں کا فہم اور اُس کے دودھ سے بچے پر پڑنے والے اثرات کے درمیان ایک ربط موجود ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ماں کے دودھ میں polyunsaturated fatty acids اور micro nutrients ہوتے ہیں جو دماغ کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں microRna بھی ہوتے ہیں جو دراصل جینیاتی کوڈ کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو دماغ کو بہتر انداز میں پروگرام کرنے، سمجھنے اور صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر