نومولود بچوں میں رونے کا بلند سلسلہ تین ماہ بعد بھی جاری رہ سکتا ہے

`ا`سلام آباد (نیشنل ٹائمز)“ڈنمارک: تمام والدین نومولود بچے کے دن رات رونے سے پریشان رہتے ہیں۔ روایتی تحقیق بتاتی ہے کہ دنیا میں آنکھ کھولنے کے بعد بچوں میں کے بے وجہ رونے کا سلسلہ چھٹے ہفتے میں بڑھنے لگتا ہے اور بارہویں ہفتے تک بتدریج اضافے کے بعد اس میں کچھ کمی ہوتی ہے لیکن ایک نئ وسیع تحقیق کے مطابق ایسا نہیں ہے۔سال 1962 میں Crying curve کے نام سے اہم تحقیق سامنے آئی تھی جس خلاصہ ہم اوپر بیان کرچکے ہیں۔ والدین اور ڈاکٹر اب اسے نارمل سمجھتے ہیں تاہم اب ڈنمارک یونیورسٹی کے سائنسداں آرنلٹ کونٹائن ورملنٹ اور ان کےساتھیوں نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر نوزائیدہ بچوں میں رونے کا کا گراف یہی رحجان ثابت کرتا ہے تاہم نومولود بارہویں ہفتے کے بعد بھی روتے رہتے ہیں اور اب روایتی تحقیق زیادہ درست نہیں رہی اور ہمیں نیا ماڈل بنانا ہوگا۔اس ضمن میں 17 ممالک میں کئے گئے 57 مختلف سروے کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں 7580 پیدائشی بچے شامل تھے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ بچوں میں رونے کا دورانیہ تین گھنٹے تک جاپہنچتا ہے جو والدین بالخصوص ماؤں کو پریشان کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے تین ماہ نہیں بلکہ 12 ماہ یا پورے سال بھی رونے دھونے کے شکار رہتے ہیں اور والدین بے بس ہوتے ہیں۔اس تحقیق کی روشنی میں 1962 والا روایتی ماڈل ناکافی ثابت ہوا ہے۔ پھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں رونے کا سلسلہ 6 ہفتوں کی بجائے صرف 4 ہفتوں بعد شروع ہوسکتا ہے اور اس میں تیزی پیدا ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 17 سے 25 فیصد بچے رونے کے اس رحجان کے شکار ہوتے ہیں۔اس ڈیٹا کی بنیاد پر ماہرین نے نومولود میں رونے کے دو ماڈل بنائے ہیں جو روایتی کرائنگ کرو کی نفی کرتا ہے۔ یعنی چار ہفتے بعد رونے میں اضافے کا ماڈل اور دوسرا ماڈل پیدائش کے پہلے ہفتے رونے کے ماڈل کو ظاہر کرتا ہے لیکن اس میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے۔ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ مختلف ممالک کے نومولود بچوں میں رونے کا رحجان بھی الگ الگ ہوسکتا ہے، مثلاً بھارت، میکسکو اور جنوبی کوریا کےبچے کم روتے ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے بچے زیادہ دیر اشک بہاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر