ایران نے یونان کے دو تیل بردار بحری جہاز ضبط کرلیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایرانی پاسداران انقلاب نے یونان کے دو بحری آئل ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔ایران کے نیم فوجی دستے نے خلیج فارس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریڈ کرکے دونوں جہازوں کو قبضے میں لیا۔ایران کی طرف سے بحری ٹینکرز کو ضبط کرنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ اسی ہفتے یونانی حکومت نے ایک ایرانی بحری آئل ٹینکر کی ضبطگی میں امریکا کی مدد کی تھی۔ایران کا تیل بردار بحری جہاز بحیرہ روم میں سفر کر رہا تھا کہ امریکی بحریہ نے اسے قبضے میں لے لیا۔یونان کے وزیر خارجہ نے ایتھنز میں موجود ایرانی سفیر سے احتجاج کرتے ہوئے یونانی تیل بردار جہازوں کی ضبطگی پر شکایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بحری قذاقی کے مترادف ہیں، دونوں جہازوں اور اس کے عملے کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔یونانی آئل ٹینکرز بصرہ کے آئل ٹرمینل سے خام تیل لے کر نکلے تھے کہ انہیں دھر لیا گیا۔امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بحری جہاز ایرانی سمندری حدود کے قریب ضرور تھے لیکن ایرانی حدود میں داخل نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ ’ہائی جیکنگ‘ کے بعد دونوں جہاز ایران میں داخل ہوئے اور ان کے ٹریکرز بند ہوگئے۔ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نیوز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں یونان کے 17 مزید بحری جہاز ہیں جنہیں ضبط کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر