گنج پن کی نئی دوا کے امید افزا نتائج برآمد

لیکسنگٹن(نیشنل ٹائمز): دنیا بھر میں بالچر کا شکار لاکھوں افراد عنقریب ایک دوا کے استعمال سے چند مہینوں میں تیزی سے کھوئے ہوئے بال دوبارہ حاصل کرسکیں گے۔ حال ہی میں دن میں دو بار استعمال کی جانے والی گولی پر کی جانے تحقیق میں معلوم ہوا کہ 10 میں سے چار افراد کے چھ ماہ میں تقریباً پورے سر پر دوبارہ بال اُگ آئے تھے۔تاہم، اس ایجاد کے پشت پر موجود مرکزی سائنس دان کو یہ امید نہیں تھی کہ اس دوا سے ان لوگوں کو جنہوں نے بڑھتی عمر کی وجہ سے بال کھوئے ہیں، افاقہ ہوگا۔بالوں کے گِرنے کے لیے ’ایلوپیشیا‘ کی طبی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ یہ صورتحال تب پیش آتی ہے جب جسم اپنے صحت مند بالوں کے غدود پر حملہ کرتا ہے۔امریکی ادویہ ساز کمپنی کی جانب سے بنائی گئی یہ دوا مدافعتی جوابی عمل کو کمزور کر کے کام کرتی ہے۔اگرچہ دیگر ادویہ ساز کمپنیاں بھی بالوں کے گرنے سے بچنے کے لیے دواؤں کے تجربات کر رہے ہیں۔ لیکن فی الحال اس کا کوئی حتمی علاج موجود نہیں ہے۔تیزی سے بال گرنے کی وجہ سے یہ بیماری لوگوں میں کم خود اعتمادی، ڈپریشن اور پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔تازہ ترین آزمائنش میں امریکا، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے 18 سے 65 برس کے درمیان بالچر کا شکار 706 افراد کو 24 ہفتوں تک دیکھا گیا۔ان شرکاء کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا جن میں ایک کو پلیسبو، دوسرے گروپ کو 8 ایم جی کی گولی دن میں دو بار دی گئی جبکہ تیسرے گروپ کو روزانہ 12 ایم جی کی خوراک دن میں دو بار دی گئی۔اس دوا کا نام سی ٹی پی 543 رکھا گیا ہے جسے کنسرٹ فارمسیوٹیکل کمپنی نے بنایا ہے۔محققین نے بتایا کہ 8 ملی گرام اور 12 ملی گرا کی خوارک والے گروپوں میں بالوں کی دوبارہ افزائش کی شرح پلیسبو(فرضی دوا) گروپ سے زیادہ دیکھی گئی۔تحقیق کے آغاز میں شرکاء کے سر پر صرف 16 فی صد بال تھے۔ لیکن تحقیق کے آخر تک سب سے زیادہ طاقت کی خوراک پانے والے گروپ کے 41.5 فی صد افراد میں 80 فی صد سے زیادہ بال دوبارہ اگ چکے تھے۔اس دوا کے منفی اثرات 5 فی صد سے بھی کم مریضوں میں دیکھے گئے جن میں سب سے عام اثرات میں سر درد، دانے اور انفیکشنز شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر