ذیابیطس، بڑھاپے اور ذہنی کمزوری کو بڑھاوا دیتی ہے، تحقیق

نیویارک نیویارک(نیشنل ٹائمز): ای لائف نامی تحقیقی جرنل میں کہا گیا ہے کہ ذیابیطس کا مرض نہ صرف بڑھاپے کو تیز رفتار کرتا ہے بلکہ دماغی عمر رسیدگی کو بھی پر لگا دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے حملے کو با آسانی روکا جاسکتا ہے اور یوں کئی جسمانی امراض سے بچنا بھی ممکن ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس عمر رسیدگی سے ہونے والے بڑھاپے کی کیفیت کو 26 فیصد تک بڑھا سکتی ہے یا اس عمل کو تیز کرسکتی ہے۔ہمارا دماغ غیرمعمولی صلاحیتوں کا حامل ہے، اس میں عملی یادداش، سیکھنے، اکتساتب، خود پر قابو، اور لچکدار فکر جیسی خاصیت ہوتی ہے۔ بڑھاپے کے ساتھ ساتھ ان تمام افعال میں زوال آتا ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں میں دماغی پروسیسنگ اور دیگر امور میں 7 سے 13 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کئی طرح کے دماغی انحطاط بڑھا سکتی ہے۔اس کے بعد ماہرین نے تندرست اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کے دماغی ایم آر آئی اسکین لیے اور ان پر غور کیا۔ معلوم ہوا کہ دماغ میں سوچ اور فکر سے وابستہ گرے میٹر ذیابیطس کے شکار مریضوں میں دیگر افراد کے مقابلے میں 13 فیصد تک کم ہوا۔ اس تحقیق میں صحت مند اور بیمار دونوں افراد کی عمریں یکساں تھیں۔یوں اعصابی زوال (نیوروڈی جنریشن) اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے درمیان ایک واضح تعلق سامنے آیا ہے۔ پھر یہ مریض جتنا پرانا ہوگا اس کا اثر بھی اتنا ہی ہوگا۔ مجموعی طور پر ذیابیطس دماغی بڑھاپے کو 26 فیصد تیز کر دیتی ہے۔یہ تحقیق اسٹونی بروک یونیورسٹی کی ڈاکٹر لیلیان موجیکا پاروڈی اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ذیابیطس دماغ کو طبعی اور ساختی نقصان پہنچاتی ہے۔ اس سے قبل کی تحقیقات بھی یہی کچھ ثابت کرتی ہیں اور اب اس کے مزید ثبوت ملے ہیں۔ماہرین نے اگلے مرحلے میں مزید بایومارکر پر غور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں معالجاتی طریقہ کار وضع کرنا ہوں گے۔: ای لائف نامی تحقیقی جرنل میں کہا گیا ہے کہ ذیابیطس کا مرض نہ صرف بڑھاپے کو تیز رفتار کرتا ہے بلکہ دماغی عمر رسیدگی کو بھی پر لگا دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے حملے کو با آسانی روکا جاسکتا ہے اور یوں کئی جسمانی امراض سے بچنا بھی ممکن ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس عمر رسیدگی سے ہونے والے بڑھاپے کی کیفیت کو 26 فیصد تک بڑھا سکتی ہے یا اس عمل کو تیز کرسکتی ہے۔ہمارا دماغ غیرمعمولی صلاحیتوں کا حامل ہے، اس میں عملی یادداش، سیکھنے، اکتساتب، خود پر قابو، اور لچکدار فکر جیسی خاصیت ہوتی ہے۔ بڑھاپے کے ساتھ ساتھ ان تمام افعال میں زوال آتا ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں میں دماغی پروسیسنگ اور دیگر امور میں 7 سے 13 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کئی طرح کے دماغی انحطاط بڑھا سکتی ہے۔اس کے بعد ماہرین نے تندرست اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کے دماغی ایم آر آئی اسکین لیے اور ان پر غور کیا۔ معلوم ہوا کہ دماغ میں سوچ اور فکر سے وابستہ گرے میٹر ذیابیطس کے شکار مریضوں میں دیگر افراد کے مقابلے میں 13 فیصد تک کم ہوا۔ اس تحقیق میں صحت مند اور بیمار دونوں افراد کی عمریں یکساں تھیں۔
یوں اعصابی زوال (نیوروڈی جنریشن) اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے درمیان ایک واضح تعلق سامنے آیا ہے۔ پھر یہ مریض جتنا پرانا ہوگا اس کا اثر بھی اتنا ہی ہوگا۔ مجموعی طور پر ذیابیطس دماغی بڑھاپے کو 26 فیصد تیز کر دیتی ہے۔یہ تحقیق اسٹونی بروک یونیورسٹی کی ڈاکٹر لیلیان موجیکا پاروڈی اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ذیابیطس دماغ کو طبعی اور ساختی نقصان پہنچاتی ہے۔ اس سے قبل کی تحقیقات بھی یہی کچھ ثابت کرتی ہیں اور اب اس کے مزید ثبوت ملے ہیں۔ماہرین نے اگلے مرحلے میں مزید بایومارکر پر غور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں معالجاتی طریقہ کار وضع کرنا ہوں گے۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر