کیا منکی پاکس سے بچاؤ کی کوئی ویکسین موجود ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)منکی پاکس کے ایک درجن سے زائد ممالک میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب حکام مغربی افریقہ سے باہر اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سائنسدانوں کا اس بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اب یہاں سوال یہ ہے کہ جس طرح عالمی سطح پر منکی پاکس کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں تو اس پھیلاؤ پر قابو کس طرح پایا جاسکتا ہے؟ کیامنکی پاکس سے بچاؤ کی کوئی ویکسین موجود ہے؟جی ہاں، کورونا وبا کے برعکس جو کہ دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد ایک سال تک معمہ بنی رہی اور جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہزاروں اموات ہوئیں، یہ بیماری قابل علاج ہے۔ماہرین کا اس بیماری کے حوالے سےکہنا ہے کہ منکی پاکس کے شکار افراد کے چہرے اور ہاتھوں پر خارش اور زخم پیدا ہوسکتے ہیں جو جسم کے دیگر حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔ منکی پاکس، سندھ میں ہائی الرٹ جاریتاہم، زیادہ تر مریضوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور وہ دو سے چار ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔اگرچہ منکی پاکس کے علاج کے لیے ابھی ایک مخصوص ویکسین تیار ہونا باقی ہے تاہم، چیچک (smallpox) کی ویکسین اس وائرل انفیکشن کے خلاف مؤثر ہے جبکہ اینٹی وائرل ادویات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔چیچک(smallpox) کی ویکسین کیا ہے؟چیچک(smallpox) کی ویکسین ویکسینیا نامی وائرس سے تیار کی گئی ہے، جوکہ چیچک(smallpox) کی طرح کا ہی ایک وائرس ہے، لیکن کم نقصان دہ ہے۔ماہرین کے مطابق، یہ ویکسین جن لوگوں نے لگوائی ان میں سے 95 فیصد مریضوں میں یہ ویکسین چیچک کے انفیکشن کو روکنے میں کارگر ثابت ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر