کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کورونا کا یقینی اور مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ تقریباً تمام خطوں کے 70 ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نے ہمیں ہر موڑ پر حیران کیا ہے، ہم اب تک کورونا وائرس سےمتعلق کوئی حتمی پیش گوئی کرنے کےقابل نہیں ہوسکے ہیں۔ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والےممالک میں تقریباً ایک بلین افراد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے، ابھی تک صرف 57 ممالک نےاپنی 70 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل کی ہے۔اُنہوں نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک اپنی70فیصد آبادی کی ویکسینیشن یقینی بنانےکے لیے مل کرکام کریں اور کوروناوبا کے خاتمےکے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں۔عالمی ادارہ صحت کا منکی پاکس کے پھیلاؤ پر ہنگامی اجلاساُنہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز، کمزور قوت مدافعت، اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن لازمی کی جائے۔ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا جادوئی طور پر خود بخودختم نہیں ہوگی، ہمیں اس کے لیے کوشش جاری رکھنی پڑے گی۔اُنہوں نے کہا کہ فائزر نے5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کو مؤثر قرار دے دیا ہے۔خیا ل رہے کہ فائزر کمپنی 5 سال سےکم عمربچوں کی ویکسین کی منظوری کے لیے رواں ہفتے ایف ڈی اے میں درخواست دے گی۔

 

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر