قومی ادارہ صحت نے نگلیریا سے متعلق ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی ادارہ صحت نے نگلیریا سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2008 سے نگلیریا کے کیسز کراچی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک نگلیریا کے 147 کیسز سامنے آچکے ہیں، صحت حکام گرمی میں بڑے شہروں میں بالخصوص احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ کراچی میں صحت کے حکام فوری اور طویل مدتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔تیراکی کے دوران، غوطہ خوری اور ناک میں پانی بھرنے سے بچا جائے، سوئمنگ پولز کے پانی کو مناسب طریقے سے کلورین سے صاف کیا جائے۔نگلیریا کیا ہے؟نگلیریا ایک ایسا جرثوما ہے، جو پانی کے ذریعے انسانی دماغ تک رسائی حاصل کرکے اُسے متاثر کردیتا ہے۔ اس جرثومے کو طبّی اصطلاح میں”Naegleria Fowleri” کہاجاتا ہے، جو اصل میں امیبا کی ایک قسم ہے۔واضح رہے کہ اس امیبا کا نام نگلیریا، ایک فرانسیسی ماہرِ حیاتیات میتھیو نگلیر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ نگلیریا کا پہلا کیس سب سے پہلے 1965ء میں آسٹریلیا میں رپورٹ ہوا، جب کہ پاکستان میں یہ مرض 2008ء میں پہلی بار کراچی میں سامنے آیا۔ نگلیریا کے جراثیم تازہ پانی اور انڈسٹری کے پلانٹس سے خارج ہونے والے پانی میں پائے جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر