بچوں میں پانی کی کمی بتانے والی ’اسمارٹ چوسنی‘

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): سائنسدانوں نے برقی سینسر سے مزین ایسی اسمارٹ چوسنی بنائی ہے جو بدن میں پانی اور دیگر اجزا کی کمی سے خبردار کرسکتی ہے۔نومولود بچوں میں پانی کی کمی معلوم کرنے کے لیے ان کے بدن میں بطورِ خاص سوڈیئم، کیلشیئم اور پوٹاشیئم اور دیگر نمکیات کی مقدار نوٹ کی جاتی ہے۔ انہیں مجموعی طور پر الیکٹرولائٹ ہی کہا جاتا ہے۔ روایتی انداز میں خون ٹیسٹ کی بدولت ہی الیکٹرولائٹ کی کمی معلوم کی جاتی ہے۔ اب اسمارٹ چوسنی کی بدولت کسی تکلیف کے بغیر ہی بچے میں پانی اور نمکیات کی کمی معلوم کی جاسکتی ہے۔الخصوص قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوں میں قلتِ آب کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ خون کے ساتھ ساتھ انسانی تھوک میں بھی ان کی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر جونگ ہون کم نے عام چوسنی میں برقی سرکٹ اور سینسر لگائے ہیں۔ بچہ اسے چوستا ہے اور تو سینسر تھوک میں سوڈیئم اور پوٹاشیئم آئن کی مقدار درستگی سے معلوم کرتے ہیں۔ ماہرین نے اس کی کیلبریشن کے لیے کئی معیارات استعمال کئے ہیں۔ اس کا ڈیٹا بلیو ٹوتھ کے ذریعے ماں یا نگراں کے فون کی ایپ تک منتقل ہوجاتا ہے۔ ایپ اسکرین پر اس کی ساری معلومات ظاہر ہوجاتی ہیں۔بچے کے لعاب سے پانی کی کمی بتانے والے نظام پہلے بھی بن چکے ہیں لیکن مہنگےاور وزنی ہونے کی بنا پر زیادہ مقبول نہ ہوسکے۔ جب ہسپتالوں میں نومولود بچوں پر اسمارٹ چوسنی آزمائی گئی تو اس نے عین روایتی خون ٹیسٹ کی طرح ہی درست اعدادوشمار ظاہر کئے۔ یعنی اسے دنیا بھر میں روایتی ٹیکنالوجی کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔اگلے مرحلے میں اسمارٹ چوسنی کو مزید مؤثر، کم خرچ اور ری سائیکل ہونے کے قابل بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر