پاکستان میں پابندی کا شکار فلم ‘جاوید اقبال’ کو برطانیہ میں دو ایوارڈز مل گئے

پاکستان(نیشنل ٹائمز): پاکستانی فلم ’جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر‘ نے برطانوی ایشین فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیت لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 90 کی دہائی کے لاہور کے سب سے بدنام زمانہ سیریل کلر کی حقیقی زندگی کی کہانی پر بنائی گئی فلم جاوید اقبال کو پاکستان میں پابندی کے باوجود یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ مل گیا۔یاسر حسین نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرکے یوکے فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ کرائم تھرلر کے مصنف اور ہدایت کار ابو علیحہ کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس پر فلم جاوید اقبال کی ریٹنگ 10 میں سے 8.4 ہے۔فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اتوار کی رات ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’پھر ایشین یوکے فلم فیسٹول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایت کار کا۔‘پھر ایشین یوکے فلم فیسٹیول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایتکار کا۔فلم جاوید اقبال کو ملنے والے یہ پہلے ایوارڈ ہیں۔ انشااللہ دنیائے فلم کے ہر معتبر فیسٹیول میں یہ فلم جائے گی اور پاکستان کا نام روشن کرکے آئے گی۔ pic.twitter.com/FkTPztJgJJانہوں نے مزید کہا کہ یہ اس فلم کو ملنے والے پہلے ایوارڈز ہیں اور اسے دنیا کے ہر معتبر فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔فیسٹول میں فلم میں جاوید اقبال کا کردار ادا کرنے والے اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’آٹھ سال قبل ایک شخص میرے پاس آیا، میں ان کا نام بھول گیا ہوں۔ وہ میرے پاس ایک سکرپٹ لے کر آئے جس کا نام جاوید اقبال تھا اور وہ ایک ڈاکیومنٹری ڈرامہ بنانا چاہتے تھے اور میں نے اس کے لیے ہامی بھر لی۔‘ اداکار کا کہنا تھا کہ ’پھر وہ غائب ہوگئے۔’پھر دو، تین سال بعد ایک اور پروڈیوسر جاوید اقبال کے سکرپٹ کے ساتھ آئے اور وہ اس پر ایک ویب سیریز بنانا چاہتے تھے۔ میں نے پھر ہامی بھرلی اور پھر وہ بھی غائب ہو گئے۔‘یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’پھر تیسری مرتبہ ابوعلیحہ میرے پاس ایک بہترین سکرپٹ کے ساتھ آئے۔ میں نے ہامی بھری اور ہم نے یہ فلم کرلی۔پاکستانی سیریل کلر پر بننے والی فلم میں اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے اور وہ بھی اس فلم کی کامیابی پر خوش ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جہاں اس فلم کی ریٹنگ 10 میں سے 8.4 ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اب تک صرف چند ہزار لوگوں نے یہ فلم دیکھی ہے کیونکہ اس فلم کی ریلیز کے لیے پاکستانی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے اور اسے بس یوکے ایشین فلم فیسٹول میں افتتاحی تقریب کی فلم کے طور پر چلایا گیا ہے۔‘یاد رہے کہ اس فلم کو رواں سال جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس کی ریلیز سے صرف دو دن پہلے ہی پنجاب کی حکومت نے اس پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد فلم کی نمائش کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ لاہور کے رہائشی جاوید اقبال کا نام 100 بچوں کے سفاک قاتل کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اس وقت کے اخبارات اور جاوید اقبال کے اپنے اعترافی بیان کے مطابق اس نے 1998 اور 1999 کے دوران تقریباً 100 بچوں سے زیادتی کرنے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر