شاہ رخ خان اور گوری کی 30 سال پُرانی ویڈیو منظرِ عام پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری خان کی 30 برس قبل ایوارڈز تقریب میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔گوری خان کے فین پیج کی جانب سے شاہ رخ خان اور گوری کی ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جوکہ سال 1992 کی تھی۔اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کے بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک بننے سے پہلے کی ایک تقریب میں گوری کے ساتھ شرکت کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ شاہ رخ خان سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ میں ملبوس ہیں جبکہ گوری خان نے بھی مغربی لباس زیب تن کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا ہمیشہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ اچھے لباس والے جوڑیوں میں سے ایک رہا ہے۔شاہ رخ خان نے گوری کے اہلخانہ سے 5 سال تک کیا جھوٹ بولا؟واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ دونوں نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا اور پھر 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اُن کا اور اُن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر