خون میں اینزائم: نومولود کی پراسرار موت کی ممکنہ وجہ

لندن(نیشنل ٹائمز): دنیا بھر میں بظاہر تندرست پیدا ہونے والے بچے اچانک موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جنہیں ’سڈن انفنٹ ڈیتھ سنڈروم‘ (ایس آئی ڈی ایس) کہا جاتا ہے۔ ایک عرصے تک اسے سمجھا نہیں گیا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہےکہ خون میں موجود ایک قسم کا انیزائم یا خامرہ اس کی وجہ ہوسکتا ہے۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ جن بچوں کے اچانک موت ہوجاتی ہے ان کے خون میں ’بیوٹائری کولینسٹریز (بی سی ایچ ای) نامی انیزائم کی کمی ہوتی ہے۔ان بچوں کی اچانک اموات کو ہم بے بی کوٹ یا جھولے کی موت بھی کہہ سکتے ہیں۔ کیونکہ لکڑی کے چوکھٹے میں سوئے بچے صبح کو فوت شدہ ملتے ہیں۔ یہ تحقیق نیو ساؤتھ ویلز کے ڈاکٹر کیرمل ہیرنگٹن اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔انہوں نے نومولود بچوں کے ایڑھی پر سوئی چبھوکر لئے گئے خون کے خشک نمونے دیکھے ۔ ان میں 655 بچے شامل تھے جن میں سے 26 بچے ایس آئی ڈی ایس سے فوت ہوئے تھے۔ جبکہ 41 بچے دیگر وجوہ کی وجہ سے لقمہ اجل بنے تھے۔معلوم ہوا کہ موت کے شکار ہونے والے بچوں کے خون میں ایک اینزائم بی سی ایچ ای کی شرح کم تھی جو دماغ کے جاگنے میں مدد کرتا ہے۔ جب بچے منہ پر پڑے کمبل یا ناک دبنے سے سانس نہیں لے پاتے تو دماغ انہیں خبردار نہیں کرپاتا اور یوں وہ ہلاک ہوجاتے ہیں۔خیال ہے کہ جن بچوں میں بی سی ایچ ای کی شرح کم ہوتی ہے ان میں اچانک موت کا خطرہ ڈیڑھ سے دوگنا بڑھ سکتا ہے۔ اگرچہ یہ ابتدائی تحقیق ہے لیکن اس ضمن میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر