ڈیرہ بگٹی میں ہیضےکی وبا بے قابو، 5 افراد جاں بحق ہوگئے

xاسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضےکی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا، 3 روز میں متاثرہ افرادکی تعداد 910 تک پہنچ گئی، ہیضے سے اب تک پانچ افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سیکرٹری صحت بلوچستان آغا صالح ناصرکا کہنا ہےکہ ادویات کی وافر مقدار پیرکوہ پہنچا دی گئی ہے، صورت حال کے پیش نظر 4 نئی میڈیکل ٹیمیں اور 10کیمپ قائم کر دیےگئے ہیں۔ آغا صالح ناصرکا کہنا ہےکہ ضلعے میں ہیضے کے ساتھ ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس کے کیسز بھی ہیں، ضلعے میں سول اسپتال نہیں، رورل ہیلتھ سینٹر ہے جس کواپ گریڈ کیاجائےگا۔دوسری جانب رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت غلط اعداد و شمار پیش کر رہی ہے، پیرکوہ میں بچوں سمیت اب تک20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ ہیضے سے متاثرہ 524 مریض آج اسپتالوں میں داخل ہوئے، پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے آج ایک شخص کاانتقال ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم پیرکوہ میں ہیضےکی وبا کا نوٹس لیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے مزید کتنی اموات کی ضرورت ہے؟



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر