تاج محل کے 22 کمروں کو کھولنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مغلیہ دور کی قدیم نشانی ’تاج محل‘ کے 22 کمروں کو کھولنے کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، الہ آباد ہائی کورٹ نے آج اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں تاج محل کی ’تاریخ‘ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت میں تاج محل کے 22 کمروں کے قفل کھولے جانے کی درخواست ان کمروں میں چُھپی ہوئی حقیقت کو جاننے کے لیے دائر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں دائر درخواست میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے کہا گیا تھا کہ وہ تاج محل کے 22 بند کمروں کو کُھلوا کر ہندو مورتیوں کی موجودگی کی جانچ کرے۔ایودھیا میں بی جے پی کے میڈیا انچارج رجنیش سنگھ کی طرف سے دائر درخواست میں کچھ مورخین اور ہندو گروپوں کی جانب سے ’تاج محل‘ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ دراصل ایک پرانا شیو مندر ہے۔ پیٹیشن میں اے ایس آئی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بند کمروں کی جانچ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے اور رپورٹ عوام کو جاری کرے۔واضح رہے کہ مغلیہ دور کی قدیم نشانی ’تاج محل‘ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تحت آج تک محفوظ ہے۔تاج محل کو مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز کی قبر کے طور پر تعمیر کروایا تھا۔ اس یادگار کی تعمیر 1632 میں شروع ہوئی اور22 سال بعد 1653 میں مکمل ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر