کراچی: ہیموفیلیا کے مریض ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی میں بھی مبتلا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں ہیموفیلیا کے مریض ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی جیسے موذی امراض میں بھی مبتلا پائے گئے ہیں۔مریضوں کو متاثرہ اور غیر محفوظ خون کی مصنوعات کیسے ملیں؟ حکومتی ادارے نے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی سے فوری تحقیقات کا کہہ دیا۔سی ڈی سی سندھ، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی اور ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فری اسکریننگ کیمپ میں ہیموفیلیا کے 250 میں سے 97 مریض مختلف موذی امراض میں مبتلا پائے گئے، جن میں سے 91 ہیپاٹائٹس سی، دو ہیپاٹائٹس بی اور چار ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ڈائریکٹر سی ڈی سی سندھ ڈاکٹر ارشاد کاظمی کے مطابق صوبے میں ناقص اور غیر معیاری بلڈ بینک کاروبار کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری بلڈ بینکوں کی جانب سے سستی، غیر منظور شدہ اور غیر معیاری اسکریننگ کِٹس کا اندھا دھند استعمال بلاروک ٹوک جاری ہے۔ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہیموفیلیا کے تقریباً 24,000 مریض ہیں، جن میں سے 40 فیصد یعنی 9,400 مریض سندھ میں ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر