سینئر صحافی، تجزیہ کار اور دانشور خالد حمید فاروقی برسلز میں انتقال کر گئے

لندن(نیشنل ٹائمز)سینئر صحافی، تجزیہ کار اور دانشور خالد حمید فاروقی برسلز میں انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق خالد حمید فاروقی کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے لیکن لندن سے برسلز واپس پہنچے تو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ خالد حمید فاروقی کا تعلق کراچی سے تھا لیکن وہ طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔ خالد حمید فاروقی عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھتے تھے، وہ جیو نیوز سے وابستہ تھے، انہوں نے اہم امور پر مختلف ممالک سے غیر معمولی رپورٹنگ کی۔ حال ہی میں انہوں نے فرانس کے صدارتی انتخابات کی کوریج بھی کی تھی۔اس کے علاوہ خالد حمید فاروقی جنگ کی کوریج کے لیے حال ہی میں یوکرین بھی گئے تھے جبکہ وہ نیٹو، یورپی یونین کے امور کی کوریج کا وسیع تجربہ رکھتے تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی خالد حمید فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خالد حمید فاروقی ایک کہنہ مشق اور اپنے پیشے سے عشق کرنے والے صحافی تھے اور خالد حمید فاروقی کی وفات صحافت کے شعبے کا بڑا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ خالد حمید فاروقی کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر دے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر