: مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی انتیسویں شب تکمیل قرآن کے روح پروراجتماع میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی

مکہ معظمہ(نیشنل ٹائمز): مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی انتیسویں شب تکمیل قرآن کے روح پروراجتماع میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں ختم قرآن اوردعا میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے آج شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ نماز عید کی ادائیگی کے لئے اجازت نامے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ سعودی وزات حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے لئے پیشگی اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔عیدالفطر کی نماز کے لئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمرے کی ادائیگی کے لئے ایپلیکیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر