بھارت میں برتن دھونے کے تنازع پر ایک شخص قتل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارت میں ایک 21 سالہ نوجوان کو برتن دھونے کے تنازع پر اپنے فلیٹ میٹ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس واقعے کے ملزم کی شناخت بھارت کے ضلع کٹک کے رہنے والے انیل کمار سرت کمار داس کے نام سے کی گئی ہے جبکہ مقتول کی شناخت 28 سالہ امر بسنت مہوپترا کے نام سے ہوئی ہے۔اس واقعے کی شکایت ملزم اور مقتول کے ان کے ساتھ رہنے والے ایک تیسرے شخص 40 سالہ برجو ساہو نے درج کرائی تھی۔ذرائع کے مطابق، ان تینوں افراد کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے جوکہ نقل مکانی کرکے پونے آئے اور شہر میں حجام کی نوکری کرتے ہیں اور ایک ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔پولیس کے مطابق، جمعہ کو آدھی رات ہونے سے کچھ وقت پہلے مہاپترا نے داس سے برتن دھونے کو کہا جس کے بعد دونوں میں بحث ہوئی اور مشتعل ہو کر داس نے باورچی خانے کا چاقو اٹھایا اور مہاپترا پر بے دردی سے وار کردیا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر