شاہ سلمان کی فرانسیسی صدر میکرون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔شاہ سلمان نے میکرون اور فرانسیسی عوام کیلئے ترقی، خوشحالی، کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فرانسیسی صدر کو مبارکباد کا پیغام دیا۔محمد بن سلمان نے فرانس کی مزید ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ ایمانوئل میکرون اپنی حریف مارین لی پیپن کے مقابلے میں58فیصد ووٹ حاصل کر کے ایک بار پھر فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین نے ایمانوئل میکرون کو فرانس کا دوسری بار کیلئے صدر منتخب ہونےپر مبارکباد پیش کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر