نواز شریف اور بلاول کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیےکے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جب بھی مل کرکام کیا بڑی کامیابی حاصل کی۔دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں، ان تمام بحرانوں اور مسائل کوحل کرنےکی ضرورت ہے، مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تمام جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پربات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے نئے چارٹر پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر