اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کےمطابق اسد قیصر نے 200 سے زائد افرادکوپارلیمنٹ سیکریٹریٹ میں بھرتی کیا اور ترقیاں دیں جب کہ بھرتی کیے گئے افراد کا تعلق سابق اسپیکر کے حلقے سے تھا۔ذرائع کاکہناہےکہ اسد قیصر نے اپنے بہنوئی طاہر قدیم کو گریڈ 17 میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں عارضی بھرتی کرایا اور بعد میں انہیں خلاف قواعد ڈیپوٹیشن پراسلام آباد بلوالیا جب کہ طاہر قدیم کو بعد میں مستقل طورپر قومی اسمبلی میں ضم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر کی جانب سے 2 اپریل کو خلاف ضابطہ 9 افسران کو پروموشن بھی دی گئی۔ذرائع کاکہنا ہےکہ اسدقیصر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے ایک دن پہلے اپنے بہنوئی کو گریڈ 19 میں ترقی دے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں یہ تقرریاں نہ ایجنڈے پر تھیں اور نہ ہی اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر