افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔دہشت گردوں کی پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش ناکامپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تیمور، نائیک شعیب، سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمور کی عمر 30 سال، نائیک شعیب کی عمر 38 سال، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ حوالدار تیمور کا تعلق جہلم، نائیک شعیب کا تعلق اٹک اور سپاہی ثاقب نواز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے 5 جوان شہید، آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر