وزیر اعظم کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو10 دن کے اندر آپریشنل کرنے کا حکم

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو 10 دن کے اندر آپریشنل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا دورہ کیا اس کے مختلف شعبے دیکھے اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی ۔اس موقع پر حنیف عباسی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اس ادارے کا دورہ کیا ہے اور ہسپتال کی ایمرجنسی اور اوپی ڈی کو 10 دن کے اندر مکمل طورپر آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،ابتدائی طور پر 30 ڈائیلائسز مشینیں بھی فراہم کر دی گئیں ہیں وہ بھی آپریشنل ہو جائیں گی جبکہ آپریشن سینٹر سمیت دیگر کام 30 جون تک مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں تا کہ علاقے کے لوگوں کو علاج و معالجے کی سہولیات میسر ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمارت کی تعمیر کا تمام کام مکمل ہو چکا ہے ،یہ ہسپتال 4 سال سے بند پڑا ہوا تھا،مشینیں بند پڑی ہوئی تھیں،ان مشینوں کو اوپن کر دیا ہے اب مکمل آپریشنل حالت میں ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی عوام کے لئے ہسپتال ایک تحفہ ہے ،سابق حکومت نے انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے اس ادارے کو چار سال بند رکھا مگر موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود خاص طور پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کی طرف بھر پور توجہ دے رہی ہے تا کہ راولپنڈی کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر