ویڈیو: انگور کو فریج یا کیمیکل کے بغیر تازہ رکھنے کا انوکھا طریقہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) افغانستان میں انگوروں کو فریج اور کیمیکل کے بغیر تازہ رکھنے کے انوکھے طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔انٹرنیٹ بہت سارے دلچسپ اور منفرد مواد کا ذخیرہ ہے، ہمیں اکثر کچھ نئی معلومات یا دوسری چیزیں ملتی ہیں جن سے ہم سیکھ سکتے ہیں اور ان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اب حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ افغانستان کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ وہاں کے لوگ فریج اور کیمیکل کے بغیر انگوروں کو کئی ماہ تک تازہ کیسے رکھتے ہیں۔ویڈیو میں انگوروں کو مٹی کے برتن میں تازہ رکھنے کا انوکھا طریقہ دکھایا گیا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹھیلے پر مٹی سے تیارہ کردہ کچھ برتن رکھے ہیں جوکہ مکمل طور پر بند ہیں اور اُس برتن کا اوپری حصہ کسی پتھر اور لکڑی کی مدد سے توڑا جاتا ہے۔آلو سے زنگ آلود چیزیں صاف کی جاسکتی ہیں؟توڑنے کے بعد، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اُس مٹی کے برتن میں تازہ انگور موجود تھے جوکہ تقریباََ چھ ماہ تک اُس برتن میں تازہ رہ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگور محفوظ رکھنے کا یہ انوکھا طریقہ صدیوں سے افغانستان میں استعمال کیا جارہا ہے، اس طریقے کا نام ‘کنگینہ’ ہے۔خوراک کے تحفظ کے اس طریقے میں انگوروں کو تازہ اور ہوا سے بند رکھنے کے لیے مٹی کے بھوسے کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انگور مٹی کے ان برتنوں کے اندر رکھے جاتے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر کھولا جا سکتا ہے۔ اس منفرد تکنیک سے افغانستان میں انگوروں کو چھ ماہ تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔لیموں کھانے اور اسکن کیئر کے علاوہ کہاں استعمال ہوتا ہے؟اس ویڈیو پر ٹوئٹر پر بہت سارے ردعمل سامنے آئے ہیں، صارفین حیران ہوئے کہ انگور چھ ماہ بعد بھی اتنے تازہ نظر آتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر