بھارت: دکان لوٹنے کے بعد چور ناچنے لگا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پڑوسی ملک بھارت میں ایک ہارڈویئر دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک چور کو دکان لوٹنے کے بعد ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہارڈویئر کی دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی ایک عجیب وجہ ہے۔ فوٹیج میں ایک چور کو دکھایا گیا ہے جو ہارڈویئر کی دکان کو لوٹنے کے ارادے سے اندر داخل ہوا اور لوٹنے کے بعد ناچنے لگا، پولیس نے مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور فی الحال اس ’ناچنے والے چور‘ کی تلاش میں ہے۔یہ واقعہ 16 اپریل کی صبح پیش آیا، چور بغیر کسی جدوجہد کے دکان میں داخل ہوا اور سب سے پہلے کیش کاؤنٹر پر جو کچھ ملا اسے لے لیا، پھر، اس نے دکان پر نصب سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھا۔ تاہم، کیمرہ نے چور کو خوفزدہ نہیں کیا۔ چور نے کیمرہ دیکھ کر ناچنا شروع کر دیا۔ وائرل ویڈیو میں چور کا چہرہ مشکل سے نظر آرہا ہے کیونکہ چور نے اپنے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا۔دوست نے دولہے کے ہار سے پیسے چُرا لیےبھارتی میڈیا کے مطابق اگلی صبح جب دکان کا مالک اپنی دکان پر پہنچا تو دیکھا کہ شٹر ٹوٹا ہوا ہے، دکان میں داخل ہونے کے بعد اس نے دیکھا کہ اس کے دراز سے نقدی رقم بھی غائب تھی۔ جب اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا تو اسے یہ عجیب و غریب فوٹیج نظر آئی، اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جوکہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر