حلف کیلئے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم، درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے دائر لگایا گیا اعتراض ختم ہونے کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف کے لیے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی۔حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر کو وزیر اعلیٰ کا حلف لینا تھا لیکن انکار کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف، حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قرار دےکر واپس کردی گئیدرخواست میں کہا گیا کہ گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔لاہور ہائیکورٹ آفس کی جانب سے حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب کو فریق بنانے پر اعتراض لگایا گیا۔بعد ازاں حمزہ شہباز کی درخواست میں گورنر کے بجائے سیکرٹری ٹو گورنر کو فریق بنا دیا گیا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی جمعرات کو کیس کی سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل ہونے کی بنا پر واپس کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر