کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بری کر دیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بری کر دیا گیا۔انسداد دہشتگرفی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی سی نے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بری کر دیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔کیپٹن ریٹائرڈ عثمان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت ڈی سی لاہور تھے، ان کی بطور ڈی سی لاہور تعیناتنی کے دوسرے دن سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا۔ ۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں آئندہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس سے متعلق رپورٹ 26فروری کو طلب کر لی تھی، عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے سماعت مؤخر کی جائے، عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کر لئے،پولیس اہلکاروں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

ملزمان کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے دہشت گردی کا الزام بلا جواز ہے، د ہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں، کیپٹن عثمان نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی تعلق نہیں ہے، بد نیتی کی بنیاد پر استغاثہ میں نام شامل کیا گیا سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ سے بری کیا جائے۔خیال رہے کہ و پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14شہریوں کے قتل عام اور سات سالوں سے انصاف نہ ملنے کے خلاف ابھی بھی احتجاج کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر