ابوظہبی(نیشنل ٹائمز): متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے کئی برس بعد مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت ابوظہبی آنے والے نئے لوگوں کے لیے کفالت حاصل کرنے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں آنے والے افراد بطور مہمان 30 دن کے بجائے 60 دن قیام کر سکیں گےجبکہ والدین اپنے مرد بچوں کو 25 سال کی عمر تک اسپانسر کر سکتے ہیں، اب وہ اسکول اور یونیورسٹی کے بعد ملک میں رہ سکتے ہیں، یہ سب سے پہلے ستمبر 2021 میں طے کیا گیا تھا۔ گولڈن ویزا سسٹم کو بھی وسعت دی گئی ہے جبکہ ملازمت کے خواہاں بالخصوص گریجویٹس کے لیے ملک کا دورہ آسان بنانے کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے، 8 ہزار سے زائد ڈالر ماہانہ یا اس سے زیادہ تنخواہ پر ہنر مند پیشہ ور افراد کو گولڈن ویزا حاصل کرنا آسان ہوگا۔
عرب امارات کی کابینہ نے کئی برس بعد مستقل ویزا سسٹم میں بڑی ترمیم کی منظوری دی



