سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج

اسٹاک ہوم (نیشنل ٹائمز)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اورہنگاموں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب کی قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے اوراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ دائیں بازو کی مسلمان دشمن تنظیم نے سوئیڈن میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جارہے ہیں۔ اس گھناؤنی مہم کیخلاف سوئیڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ 4 روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگاموں کے دوران بس سمیت بہت سی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ پولیس نے 30 سے زائد مظاہرین کوگرفتارکرلیا۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایران اورعراق نے سوئیڈن کے سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ سعودی عرب نے اس مکروہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر