وزیراعظم کا چلاس میں 200 بستروں کا اسپتال بنانے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے جائزے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ڈیم بنے گا تو یہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں گے، باہر سے بھی لوگ آئیں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہاں علاج و معالجے کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے۔وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیااس موقع پر شہباز شریف نے چلاس میں 200 بستروں کے اسپتال کی اسٹڈی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چلاس کے اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور اسپتال بننے کے بعد مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے علاقے میں 13 کلومیٹر طویل سرنگ بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ سرنگ کی تعمیر سے ناصرف اس منصوبے کو بے پناہ مدد ملے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر