اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے، عمران خان شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں آج اہم مسئلے پر بات کرنے آیا ہوں، وہ مسئلہ آپ کے مستقبل کا ہے ، تحریک انصاف کا نہیں ہے ، بلکہ پاکستان کے مستقبل کا ہے۔کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پاور شو کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں، جہاں پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے جانب خطاب کیا، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان نے کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور عمران خان کی ہدایت پر شرکا تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی لے کر آئے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان بھی جلسے کیلئے خصوصی طیارے پر کراچی پہنچے ہیں۔پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں لائٹنگ اسٹینڈ گرگیا ، 3 افراد زخمیایوی ایشن ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے عمران خان کا ٹرمینل ون پر استقبال کیا۔عمران خان کے کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت موجود تھی۔سابق وزیراعظم عمران خان کو خصوصی انتظامات کے تحت گورنر ہاؤس کراچی لایا گیا۔سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔اگر عمران خان کو واپس نہیں لائے تو جیلیں بھر دیں گے، شیخ رشیدسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو واپس نہیں لائے تو جیلیں بھر دیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر نہیں بن سکا۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے بے نظیر کے جعلی دستاویزات لاکر ملک پر قبضہ کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا اسمبلیاں توڑ دو۔
عمران خان کراچی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کررہے ہیں



